6
پشاور( اباسین خبر)پشاور کی قدیم فصیل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی محکمہ آرکیالوجی کی درخواست پر کی گئی، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ انٹیکویٹی ایکٹ 2016 کے تحت درج کیا گیا ہے، جو تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے کے خلاف قانون کے مطابق ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس واردات میں ملوث دیگر افراد کو بھی پکڑا جا سکے۔