سکھر( اباسین خبر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کو کامیابی سے حکومت کرنی ہے تو انہیں اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل لاڑکانہ میں تاریخی جلسہ ہوا، اور عوام کے مسائل کو حل کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام معاشی مشکلات کی وجہ سے پریشان ہیں، اور پانی ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔ بلاول نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ان کے منتخب نمائندے ان کے مسائل حل کریں، اور اس مقصد کے لیے سب کو اپنے کردار کا صحیح انداز میں ادا کرنا چاہیے۔
ن لیگ نے کامیابی سے حکومت کرنی ہے تو اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہونگے: بلاول بھٹو
9