اسلام آباد( اباسین خبر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دعوی کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کی بات کی تھی، اور یہ فیصلہ پی ٹی آئی کا نہیں تھا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت پاکستان ٹائمز کا دور نہیں رہا، بلکہ انٹرنیٹ کا دور ہے جس کے ذریعے معلومات بہت جلد پہنچ جاتی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ “ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں”، اور یہ بات پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں تھا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ افغانستان کے بارڈر پر کوئی بلوچستان یا کے پی کا پٹواری نہیں بیٹھا ہوا، اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ تقریبا 550 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہو کر آتا ہے، مگر اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا، عمرایوب کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل
6