پشاور( سپورٹس ڈیسک) وادی اپر چترال میں ہرچین کے مقام پر شندور ونٹر سپورٹس مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ موسم سرما میں شندور کی منجمد جھیل پر آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔مقابلوں کے پہلے مرحلے میں چترال لوئر اور اپر چترال سے 100 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ سردیوں میں جم جانے والی شندور جھیل پر آئس سپورٹس مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جن میں آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں مرد و خواتین کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے، اور یہ مقابلے دنیا کے بلند ترین مقام، شندور میں سطح سمندر سے 12,800 فٹ کی بلندی پر ہوں گے، جہاں آئس ہاکی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ شندور ونٹر سپورٹس چیلنج مقابلے پی کے کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال سکاٹس اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے باہمی اشتراک سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
وادی اپرچترال میں شندور ونٹر سپورٹس مقابلوں کا آغاز
2