دنیا نیوز( سپورٹس ڈیسک)سکھر میں پہلی نیشنل میراتھون ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین ایتھلیٹس نے بھرپور شرکت کی۔ ریس کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔مردوں کی میراتھون ریس میں کوٹ ڈی جی سے سکھر تک، اول آنے والے ایتھلیٹ سہیل عامر کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ دوسرے نمبر پر آنے والے نیوی کے شہباز مسیح کو ڈھائی لاکھ روپے انعام ملا، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ذوالفقار احمد کو دو لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔خواتین کی ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سحرش نتاشہ کو دو لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ، تقریب میں دیگر 20 مرد و خواتین ایتھلیٹس کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
سکھر میں پہلی نیشنل میراتھون ریس، ایتھلیٹس کی بھرپور شرکت، انعامات تقسیم
1