کراچی ( اباسین خبر) سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں واقع فارس ویسٹ ٹو فیلڈ سے گیس کی پیداواری عمل کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اعلان کیا کہ 24 ستمبر کو ڈارس ویسٹ 2 کنوئیں سے پیداواری عمل بند کر دیا گیا تھا کیونکہ زیر زمین سی سینڈ ذخائر کم ہو گئے تھے۔ تاہم، اب جدید مشینری اور ٹیکنیکل سروے کے ذریعے کنوئیں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق، اب اس کنوئیں سے یومیہ 200 بیرل خام تیل، 8 ملین مکعب فٹ گیس اور 37 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہو رہے ہیں۔ حاصل ہونے والی گیس کو سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ ڈارس ویسٹ فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 77.5 فیصد اور جی ایچ پی ایل کا 22.5 فیصد شیئر ہے۔
ٹنڈوالہ یار: فارس ویسٹ ٹو فیلڈ سے گیس پیداواری عمل دوبارہ فعال
3