9
کوئٹہ ( اباسین خبر)گورنر ہاس بلوچستان میں نو منتخب صوبائی وزیر علی حسن زہری کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے نومنتخب وزیر علی حسن زہری سے عہدے کا حلف لیا۔ علی حسن زہری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔تقریب میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلی سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔