تر بت ( اباسین خبر)شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں دوسرے بیچ کی شاندار پاسنگ آٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پریڈ میں 64 لیڈی کیڈٹس نے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، جبکہ ممبر بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، آئی جی ایف سی بلوچستان (ساتھ) اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔لیڈی کیڈٹس نے مارچ پاسٹ اور مارشل آرٹس کے ذریعے اپنی تربیت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ فارغ التحصیل کیڈٹس میں سے 90 فیصد کا تعلق بلوچستان کے مختلف ڈویژنز جیسے مکران، قلات، رخشان، سبی، ژوب، لورالائی اور نصیرآباد سے تھا۔پریڈ کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والی کیڈٹس کو انعامات سے نوازا گیا، جن میں اوور آل بیسٹ کیڈٹ کا اعزاز آمنہ عثمان کو دیا گیا۔یاد رہے کہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت بلوچستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج ہے، جو 2021 میں قائم کیا گیا تھا۔ کالج میں 400 لیڈی کیڈٹس کی تربیت کی گنجائش ہے اور اب تک دو بیچز سے 131 کیڈٹس کامیابی کے ساتھ فارغ التحصیل ہو چکی ہیں۔کالج نہ صرف بچیوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ
1