4
راولپنڈی( اباسین خبر)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مفرور ملزمان شہیر سکندر اور محمد عاصم کے اشتہار جاری کر دیے ہیں۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے اشتہارات جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ اگر ملزمان سرنڈر نہیں کرتے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے بتایا کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد ملزمان کی جائیداد کی قرقی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔