پھالیہ( اباسین خبر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فیصد اضافہ کیا جبکہ عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کسان مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم عوام کی جماعت ہے اور اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت دو وقت کی روٹی کے بعد اب مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہی ہے، جبکہ مافیا کسانوں کا استحصال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے، لیکن حکمران الٹا مزدوروں اور کسانوں پر ٹیکس عائد کر رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ مسٹر اور ملاں نے مل کر آئین کا حلیہ بگاڑ دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہمارا نصاب ایک زبان میں کیوں نہیں پڑھایا جا سکتا، اور کہا کہ غریب و امیر کے بچوں کے لیے تعلیم کے یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔
اپنی مراعات میں 1000 فیصد اضافہ کیا، عوام کی زندگی اجیرن بنا دی: حافظ نعیم الرحمان
2