لاہور ( اباسین خبر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے تہوار کی رنگینیاں نظر آ رہی ہیں۔ گھروں کے باہر کرسمس ٹری کی سجاوٹ اور چرچز کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ سانتا کلاز خوشیاں بکھیرنے کے لیے مختلف مقامات پر سرگرم ہیں، اور ٹیکساس میں ڈرون سے بنے سانتا کلاز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔روم میں بازاروں اور شاہراہوں کو روشنیوں سے سجایا گیا، جبکہ نیویارک، لندن، پیرس، ٹورنٹو اور میکسیکو سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں۔ مسیحی برادری مذہبی تہوار کو جوش و خروش سے منا رہی ہے۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی منفرد انداز میں کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
پاکستان اور دنیا میں کرسمس کے رنگ، صدر، وزیراعظم، پاک فوج کی مسیحیوں کو مبارکباد
5