7
کراچی ( اباسین خبر)حکومت پاکستان نے 25 دسمبر 2024 (بدھ) کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس تعطیل کے دوران تمام سرکاری ادارے اور بینک بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان نے بھی اپنے اعلامیے میں بتایا کہ 25 دسمبر کو بینک حکومت کے اعلان کے مطابق تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔ یہ تعطیل قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر دی جارہی ہے۔