4
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 3500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 313 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔