کوئٹہ ( اباسین خبر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں ہوئیں، جنہوں نے اپنے حلقے کے مسائل، بشمول تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے وفود سے ان مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی طلب کیں اور ان کی فوری توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کوآرڈینیشن کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ اداروں کو مسائل کی نشاندہی کرے اور 7 دنوں میں اس حوالے سے رپورٹ پیش کرے۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مشن عوام کے مسائل کا حل کرنا اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے لے کر کارکن تک سب عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کے درمیان رہتے ہیں۔
عوام کے مسائل کا حل کرنا اور ریلیف دینا پیپلزپارٹی کا مشن ہے، جمال رئیسانی
5