ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن، فلموں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر اپنی بہترین اداکاری کے لیے مشہور اداکار رام کپور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو حیران کن خبر دی۔رام کپور نے اپنی حالیہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں کے لیے انہیں پہچاننا مشکل ہو گیا۔ وہ تقریبا 3 ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب تھے، اور اب اچانک انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفی لیتے نظر آ رہے ہیں۔تصویر میں وہ انتہائی کمزور نظر آ رہے ہیں، اور ان کا وزن کافی کم ہو چکا ہے۔ رام نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، “ہیلو دوستوں، انسٹاگرام سے دوری کے لیے معذرت، میں اپنے جسم پر کافی محنت کر رہا تھا۔”51 سالہ اداکار نے اپنی اہلیہ گوتامی کپور کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حیران کن طور پر 42 کلو وزن کم کیا ہے۔
رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کر دیا
3