4
میگڈے برگ( مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں ایک شخص نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا اور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ غیر ملکی شہری ڈاکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، جو 2006 سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا۔جرمن چانسلر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرسمس بازاروں میں محتاط رہیں، اور کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے بھی اس حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔