واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت دفاع کے مطابق شام میں 2000 امریکی فوجی موجود ہیں، جو کہ پہلے کے اعلان سے کہیں زیادہ ہیں جس میں 900 امریکی فوجیوں کی موجودگی کا ذکر کیا گیا تھا۔پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے بتایا کہ پہلے شام میں 900 امریکی فوجیوں کی موجودگی کی بات کی جاتی رہی، لیکن اب یہ تعداد تقریبا 2000 ہے۔ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ بشارالاسد کے دور میں شام میں 900 امریکی فوجی تھے، لیکن بعد ازاں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے اضافی فوجی بھیجے گئے ہیں۔ ان اضافی فوجیوں کی موجودگی عارضی ہے اور انہیں داعش کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے بھیجا گیا۔یہ بھی بتایا گیا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج شام میں موجود رہے گی، لیکن منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے بعد ان فوجیوں کو واپس بلا سکتے ہیں۔
پینٹاگون نے شام میں 2000 امریکی فوجیوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
6