اسلام آباد( اباسین خبر)سربراہ جے یو آئی( ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کا مطالبہ آئین و قانون کے مطابق تھا اور ان شا اللہ اسے تسلیم کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج بات چیت کے لیے دعوت دی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ دینی مدارس کے بل کی منظوری دونوں ایوانوں سے ہوچکی ہے اور اب یہ ایکٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر کو بل پر اعتراض کرنا تھا تو وہ پہلے ہی کرچکے تھے، اور اعتراض کے بعد سپیکر کا جواب آنا اور آئینی مدت گزرنا اعتراض کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ ان کا موقف واضح ہے اور ممکن ہے کہ جوائنٹ سیشن کی ضرورت نہ پڑے۔ وزیراعظم نے مثبت جواب دیا اور ان سے درخواست کی کہ آئین و قانون کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے قابل اعتماد انداز میں بات کی اور آج کی ملاقات کا موضوع صرف مدارس بل تھا۔
امید ہے ہمارا آئینی وقانونی مطالبہ تسلیم کیا جائے گا: مولانا فضل الرحمان
6