کراچی( کامرس ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 107,463 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی، اور 100 انڈیکس 4,795 پوائنٹس کمی کے ساتھ 106,274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 1,208 ارب روپے کی کمی ہوئی۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ڈالر سستا
4