لاہور( اباسین خبر)لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق، ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک اور ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی شدت کی وجہ سے بند کی گئی ہیں۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔دوسری جانب، لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافے کی وجہ سے شہر آلودگی کے اعتبار سے پاکستان کے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں سموگ کی اوسط شرح 255 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اور ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری مکمل بند
10