پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماں عمر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے، جس کے تحت انہیں کسی بھی درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی رہنماں کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اکتوبر میں عمر ایوب کے خلاف 50 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں انہوں نے ضمانت حاصل کی تھی، اور اب دوسرے مرحلے میں عمر ایوب کے خلاف 34 نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن کے لیے انہوں نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
7