کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان آمنہ ملک نے حالیہ پوڈکاسٹ میں شادی کے لئے رشتہ تلاش کرنے کے دوران درپیش مسائل اور معاشرتی توقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیوں کو شادی سے پہلے زیادہ آزادی اور سہولت دی جائے تو انہیں دوسرے گھر میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔آمنہ ملک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ آج کل لڑکیاں دیر سے شادیاں کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی لڑکے اور لڑکیاں اپنی تسلی کے لیے شادی سے پہلے آپس میں بات چیت کو اہم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ دور میں دونوں طرف سے پرفیکشن کی تلاش کے رجحان کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا اور کہا کہ زندگی میں ہر چیز نہیں مل سکتی۔اداکارہ نے لڑکوں کی ماں کی غیر ضروری فرمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بہو پتلی، لمبی اور گوری ہو، لیکن ایک انسان میں یہ تمام خصوصیات نہیں ہو سکتیں۔ آمنہ ملک نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر شادی کے بعد لڑکی کا وزن بڑھ جائے تو کیا اسے چھوڑ دیا جائے گا؟ اس طرح کی غیر حقیقت پسندانہ توقعات کو انہوں نے ایک بڑی معاشرتی مسئلہ قرار دیا۔
لڑکوں کی ماؤں کو بہو صرف پتلی، لمبی اور گوری چاہیے، آمنہ ملک
5