کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے، جہاں آج کاروبار کے آغاز پر 1909 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی۔ اس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 170 پوائنٹس تک گر گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں کچھ تیزی دیکھی گئی، اور انڈیکس 145 پوائنٹس بڑھ کر 111215 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری رہا، اور 145 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 466 پوائنٹس کی مزید مندی آئی، جس کے باعث مارکیٹ انڈیکس 110703 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 790 پوائنٹس یا 3.41 فیصد کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ یہ مسلسل مندی کے رجحانات اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو متاثر کر رہے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا سلسلہ جاری
5