نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خلا میں موجود ایک بہت بڑا بلیک ہول، جو اپنے اطراف میں موجود کہکشاں کے بڑے حصے کو کھا چکا ہے، اب غنودگی کی حالت میں ہے۔ محققین کے مطابق یہ بلیک ہول اتنا بڑا ہے کہ اس کا وزن ہمارے سورج سے تقریبا 40 کروڑ گنا زیادہ ہے، اور اس کا بیشتر حصہ میزبان کہکشاں کے مواد کو کھا کر وجود میں آیا ہے۔اس بلیک ہول کا سائز اتنا وسیع ہے کہ اسے کائنات کے انتہائی فاصلے سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، اور یہ کائنات کے ابتدائی دور میں وجود میں آیا تھا۔ بلیک ہول کے متعلق جس وقت کے مناظر کا مشاہدہ کیا گیا، اس وقت کائنات کی عمر صرف 80 کروڑ برس تھی۔اگرچہ اس بلیک ہول کا سائز بہت بڑا ہے، لیکن اب یہ اپنی کہکشاں کو بہت آہستہ آہستہ کھا رہا ہیصرف ایک فیصد کی شرح سے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میں شائع ہوئے ہیں۔
سائنس دانوں کا بلیک ہول کے متعلق دلچسپ انکشاف
4