غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 203 زخمی ہوگئے ہیں۔ خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 14 فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوئے، جبکہ جبالیہ میں اسرائیلی حملے سے 10 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔جنگ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 818 ہوگئی ہے، اور حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں 68 اسرائیلی پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ اسرائیل نے اپنے مرنے والے فوجیوں کی تعداد جاری کر دی ہے۔
اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹے میں بچوں سمیت 40 افراد شہید
6