کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، شجرکاری مہم میں شرکت اور ماحول دوستی کا پیغام دیا۔امریکی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں پاک امریکا دوستی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت اور معیشت میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ “امید کی گھنٹی” کے ذریعے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ راشن ڈرائیو کے تحت 9 لاکھ سے زائد مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، اور 50 ہزار نوجوان آن لائن اور گورنر ہاس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گورنر سندھ کے عوامی خدمت کے منصوبوں کی تعریف کی اور دونوں رہنماں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
گورنر سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات، شجرکاری مہم میں شرکت
5