کوئٹہ ( اباسین خبر)جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی پیتالیس پر نیشنل پارٹی کی جمعیت علما اسلام کی حمایت کا اعلان ان کی جمہوری سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں جمعیت علما اسلام کی پوزیشن بہترین ہے اور جمعیت علما اسلام اور نیشنل پارٹی کی جمہوریت کی استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد رہی ہے۔مولانا عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا کہ حقیقی نمائندے کو حلقے کی نمائندگی کا حق دیا جائے اور آنے والے الیکشن میں ہماری یقینی جیت کو شکست میں بدلنے کا جمہوری طریقے سے جواب دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیراشوٹرز کو پہلے کی طرح عوام مسترد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر طرح کے تعصب سے بالاتر ہو کر جمہوری عمل کے ذریعے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور خوشنما وعدوں کے بجائے عملی طور پر کردار ادا کرے گی۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جس طرح جمعیت علما اسلام کے خلاف منظم منصوبہ بندی کے ذریعے ہمارے جیتے ہوئے حلقے ہم سے چھینے گئے، اس کے باوجود جمعیت علما اسلام نے مختلف حلقوں میں تمام حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے حلقہ پی بی پیتالیس کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی چھینی ہوئی نمائندگی حاصل کرنے کے لیے کوئی کوتاہی نہ کریں۔
حلقہ پی بی پیتالیس پر نیشنل پارٹی کی جمعیت علماء اسلام کی حمایت کا اعلان خوش آئند ہے، مولانا واسع
10