4
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فورسز کی غزہ پر گولہ باری جاری رہی، صیہونی فورسز نے پناہ گاہوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فورسز کی گولہ باری سے 24 گھنٹے میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 59 ہوگئی، جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 41 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جن میں 12 ہزار 799 طلبا بھی شامل ہیں۔حماس کے جنگجوں سے جھڑپوں میں اسرائیل نے مزید 2 فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔