کراچی( کامرس ڈیسک)چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں نے سندھ کا رخ کر لیا، محکمہ سرمایہ کاری سندھ کی کوششوں سے چین کی نامور کمپنیز کا وفد کراچی پہنچ گیا۔چینی کمپنیوں نے 1 ارب ڈالر کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید نے چینی وفد کا خیرمقدم کیا۔چین کے سرمایہ کاروں کو سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ نے بریفنگ دی اور دھابیجی اقتصادی زون سمیت سندھ حکومت کی صنعت دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا۔قاسم نوید نے کہا کہ زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں، کراچی ماربل سٹی اور حیدرآباد اقتصادی زون میں صنعتیں لگائی جا سکتی ہیں۔معاون خصوصی سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے۔
چین کی نامور سرمایہ کار کمپنیز کا ایک اور وفد کراچی پہنچ گیا
5