5
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔