7
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور یا کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایک میٹنگ میں ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز پیش کی گئی تھی، تاہم حالیہ اجلاس میں پاکستان میں ہی ڈرافٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ بیرون ملک ڈرافٹ کرانا اس وقت مناسب نہیں ہے اور پی ایس ایل کا ڈرافٹ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہوگی، اور سیزن کے تمام میچز بھی پاکستان میں ہی ہوں گے۔ اس سے پہلے پی ایس ایل کے کچھ میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔