کراچی( اباسین خبر)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، جس میں شرح سود میں 2 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔نئی پالیسی کے تحت شرح سود 15 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی، کیونکہ نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد تک کم ہو گئی، جو توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی۔سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور 2025 میں جی ڈی پی کی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔زری پالیسی کمیٹی نے مالی سال 2025 کے دوران اوسط مہنگائی 11.5 سے 13.5 فیصد کے درمیان رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے، جبکہ جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 0 سے 1 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔نئی شرح سود کا اطلاق 17 دسمبر سے ہوگا۔ یہ پانچویں بار ہے جب سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے، جس کا مقصد معاشی استحکام اور پائیدار نمو حاصل کرنا ہے۔
سٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان
14