راولپنڈی( اباسین خبر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانا اچھی بات ہے، مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ نتیجہ وہی نکلے گا جو مقدر میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو پھر ملک میں حالات خراب ہوں گے۔ 26 دسمبر کو ایک سنگین اور ظلم و ستم کا دن تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے 30 دسمبر تک ملک میں عدم استحکام کی پیش گوئی کی۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی سے طویل ملاقات ہوئی، جس میں عمران خان نے کہا کہ ہم دونوں ایک ہیں اور ہمارا مقصد مشترک ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مذاکرات کے حامی ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں، تاہم ان کا تعلق صرف عمران خان سے ہے، باقی کسی سے نہیں۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا: شیخ رشید
12
پچھلی پوسٹ