12
لاہور( سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں لیگ اسپنر راشد خان کی 3 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔حشمت اللہ شہیدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، اور وہ اس سیریز میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ حشمت اللہ شہیدی نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ مارچ 2021 میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے بلاوایو میں شروع ہو گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے بلاوایو میں ہی کھیلا جائے گا۔