نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی پابندی کو عارضی طور پر روکنے کی ہنگامی درخواست مسترد کر دی ہے۔ٹک ٹاک نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ 19 جنوری تک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک سے الگ ہونے کا حکم دینے والے قانون کو عارضی طور پر روکا جائے، ورنہ ایپ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ ٹک ٹاک اور بائٹ ڈانس نے پیر کو امریکی کورٹ آف اپیلز میں ہنگامی درخواست دائر کی تھی، تاکہ امریکی سپریم کورٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے لیے مزید وقت مل سکے۔مگر جمعے کو عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو امریکی سپریم کورٹ میں فوری طور پر درخواست دائر کرنے کا موقع دیا۔ ٹرائل کورٹ نے ایک ہفتہ قبل ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھی تھی، اور گزشتہ ہفتے حکومت کا فیصلہ تسلیم کر لیا تھا۔
امریکا: ٹک ٹاک کی پابندی کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست مسترد
4