فیصل آباد( اباسین خبر)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ہمایوں اختر خان حلقہ این اے97 فیصل آباد میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حلقے کے دورے کے دوران کسانوں، سماجی شخصیات اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور مختلف افراد کے گھروں میں تعزیت بھی کی۔اس موقع پر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام اب با شعور ہو چکے ہیں، اور سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں مسائل اور مشکلات کی بھرمار ہے، اور دہائیوں سے منتخب رہنے والے اب بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ہمایوں اختر خان نے مزید کہا کہ حلقے کے عوام، کسان اور نوجوان مایوس ہیں، کیونکہ بچوں اور بچیوں کو تعلیم، صحت کی معیاری سہولتیں، صاف پانی اور بہتر سیوریج کا نظام فراہم نہیں کیا جا رہا۔سابق وزیر نے کہا کہ انشا اللہ جب بھی موقع ملے گا، علاقے کو مثالی حلقہ بنا کر دکھائیں گے۔ ان کی کوششوں سے مریدوالا انٹرچینج منظور ہو چکا ہے۔
سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہونگے: ہمایوں اختر
9