کراچی ( سپورٹس ڈیسک)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اسٹیڈیم کی لائٹس دو بار بند ہونے کا ذمہ دار آسٹریلوی اسپنر ناتھن لائن کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں کھیلے گئے اس دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز تیسرے سیشن میں، کچھ وقفے کے دوران، فلڈ لائٹس کی بندش نے شائقین اور پلیئرز کو حیران کن صورتحال سے دوچار کیا۔ اس بارے میں مختلف قیاس آرائیاں ہوئیں، اور مذاق کے طور پر کہا گیا کہ شاید بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا تھا۔تاہم، گابا میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوران، بارش کے باعث کھیل رکنے پر چینل سیون سے بات کرتے ہوئے ناتھن لائن نے اس صورتحال کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے بتایا کہ نائٹ سیشن کے دوران وہ اور نائب کوچ آندرے بوروویک اندھیرے میں بیٹھے ہوئے تھے، اور جب ایک گارڈ نے ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ اگر پریکٹس ایریا کی لائٹس آن کر دی جائیں تو وہ کچھ بولنگ کر پائیں گے۔لیکن گارڈ نے غلط بٹن دبا دیا، جس سے پورے اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں۔ جب ان لائٹس کو دوبارہ آن کیا گیا، تو گارڈ نے دوبارہ غلط بٹن دبایا، اور اس طرح ایک بار پھر فلڈ لائٹس بند ہو گئیں۔ ناتھن لائن نے اس صورتحال کا پورا ذمہ داری اپنے اوپر لی۔
2 مرتبہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے ذمہ دار ناتھن لائن قرار
15