لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کی 76ویں میٹنگ 18 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ یہ میٹنگ وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں ہوگی، جہاں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کے ساتھ مختلف امور پر فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ایجنڈے کے مطابق، 9 نومبر کو ہونے والی 75ویں میٹنگ کے منٹس کی تصدیق کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پیش رفت اور تیاریوں پر بھی گفتگو کی جائے گی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن منصوبوں کا جائزہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔پی سی بی ورک ریگولیشنز 2024 میں مجوزہ ترامیم پر غور کرتے ہوئے ممکنہ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں کسی بھی اضافی امور کو شامل کیا جا سکتا ہے، اور اس میٹنگ کو پاکستان کرکٹ کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے اور چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کے انعقاد کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
پی سی بی گورننگ بورڈ بدھ کو چیمپئنز ٹرافی پر بات کرے گا
15