اسلام آباد( اباسین خبر)قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام کو فراڈ اور جعلسازی سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔نیب نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ ہاسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت سے گریز کریں اور اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔نیب نے کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، غیر قانونی ڈپازٹس اور پرائیویٹ لون ایپس کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔عوام کو ملٹی لیول مارکیٹنگ، آن لائن لاٹری، اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی پیغامات سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے مزید کہا کہ فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ، جعلی آن لائن ملازمتیں اور ویزے فراہم کرنے والی پیشکشوں سے ہوشیار رہیں اور اپنی ذاتی معلومات کسی کو نہ دیں۔نیب نے تاکید کی کہ زیادہ منافع کے لالچ میں نہ آئیں اور احتیاط برتیں، کیونکہ احتیاط پچھتاوے سے بہتر ہے۔
اے ٹی ایم کارڈ بلاک، سرمایہ کاری، رہائشی سکیموں کے نام پر جعلساز متحرک، نیب کا انتباہ جاری
11