لاہور ( اباسین خبر)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے کیس میں 8 روپوش پی ٹی آئی رہنماں کو اشتہاری قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید کو اشتہاری قرار دیا ہے، جبکہ زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم بھی اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں۔ یہ کارروائی تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو چکے ہیں، اور وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
9