شیخوپورہ( اباسین خبر)وفاقی وزیر برائے صنعتی پیداوار و مسلم لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو شرائط رکھی ہیں، وہ سمجھ سے بالاتر ہیں۔شیخوپورہ میں واٹر فلٹریشن سکیم کے افتتاح کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی شرائط پر عمل کرنا ممکن نہیں، اور پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک میں عوام کا ساتھ نہیں ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی سب کچھ ہوتا ہے تو وہی قصوروار ہیں۔ رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے عدالتیں آزاد ہیں اور امید ہے کہ قانون کے مطابق فیصلہ دیں گی۔لیگی رہنما نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور پی ٹی آئی کی کسان دشمن پالیسیوں نے زراعت کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کسانوں کی بہتری کے لیے دن رات کوششیں کر رہی ہے اور پنجاب حکومت ٹریکٹر کی فراہمی کے لیے 10 لاکھ روپے تک سبسڈی دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
5