کراچی ( اباسین خبر)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سٹی کورٹ میں پولنگ کا آغاز ہوگیا۔انتخابات میں 9999 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ جاری ہے۔صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ، منیر ملک، عبد الحامد یوسفی اور سید زوہیب خالد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، جبکہ نائب صدر کے لیے ارشد خان، فیصل اکرام، کاظم حسین مہیسر، راحت فضل اور تاج علی شیخ امیدوار ہیں۔جنرل سیکرٹری کے لیے سید اسرار شاہ، رحمان کورائی اور تابش محمود میدان میں ہیں، اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر اسد علی میمن، عمران عزیز، فدا حسین، عبدالوحید کوریجو، محبوب علی چانڈیو اور محمد باقر مہدی میں مقابلہ ہو رہا ہے۔خزانچی کی نشست پر فرحان حبیب خان، حسیب اللہ پنہور اور کاشف نذیر بلوچ میں پنجہ آزمائی ہوگی، جبکہ لائبریرین کی نشست پر عامر علی بھٹو، فہیم علی منگی، عمران یونس اعوان اور ریاض احمد سبزوئی امیدوار ہیں۔ممبر منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں کے لیے 49 امیدوار میدان میں ہیں۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ
8