لاہور( کامرس ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سرکاری نادہندگان سے وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھنے کے بعد لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں سے ریکوری کے لیے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیسکو کی جانب سے نادہندہ اداروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق:ٹی ایم ایز پر لیسکو کا 7 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے واجب الادا ہے۔واسا کے ذمے 2 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم ہے۔پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ پر 71 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔محکمہ پولیس کا 49 کروڑ 60 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا 49 کروڑ 50 لاکھ روپے، محکمہ ریلوے کا 40 کروڑ 90 لاکھ روپے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور کا 38 کروڑ 10 لاکھ روپے، اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی کا 25 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔محکمہ جیل خانہ جات کا 24 کروڑ 30 لاکھ روپے، گنگارام ہسپتال کا 23 کروڑ 80 لاکھ روپے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کا 23 کروڑ 10 لاکھ روپے، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 20 کروڑ 50 لاکھ روپے اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا 10 کروڑ 30 لاکھ روپے واجب الادا ہے۔جیو لوجیکل سروے آف پاکستان پر 7 کروڑ 10 لاکھ روپے اور کیبنٹ سیکرٹریٹ پر 4 کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ذرائع کے مطابق، لیسکو کی جانب سے تمام نادہندہ سرکاری اداروں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے، اور جو ادارے ادائیگی میں ناکام رہیں گے، ان کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا سرکاری نادہندگان سے وصولی کا فیصلہ
7