11
کراچی ( کامرس ڈیسک)ورلڈ بینک نے کراچی میں پانی اور سیوریج سروسز کی بہتری کے لیے 24 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم سیکنڈ فیز کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔منصوبے کے تحت کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ، پانی کی تقسیم اور پینے کے پانی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے گا۔ پراجیکٹ سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جن میں کچی آبادی کے تقریبا 5 لاکھ افراد بھی شامل ہوں گے۔کے ڈبلیو ایس سی پراجیکٹ سے 2030 تک 7.5 ملین افراد حفظان صحت کی سروسز حاصل کرسکیں گے۔