اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ایف بی آر کی اصلاحات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔ٹرانزٹ ٹریڈ کرنے والی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو جدید آلات اور ٹیکنالوجیز کے استعمال کا پابند بنا دیا گیا ہے، اور جو کمپنیاں اس عمل پر عمل نہیں کریں گی، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے والی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ٹریکنگ و مانیٹرنگ کے جدید آلات نصب کرنا ہوں گے۔ ایف بی آر نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان لے جانے والی کمپنیوں کے نصب کردہ جدید ڈیوائسز و آلات کا پی ٹی اے کے ذریعے آڈٹ کرایا جائے گا۔
ایف بی آر نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی
11