لاہور( شوبز ڈیسک)ترکی کے مشہور ڈرامے “ارطغرل غازی” کے اسٹار انگین التان دوزیاتان نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے میں پاکستانی ناظرین کا اہم کردار ہے۔ انگین التان جو “ارطغرل غازی” میں ارطغرل کا کردار ادا کرتے ہیں، ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور “ریڈ سی فلم فیسٹیول” میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انگین التان نے پاکستانی عوام کی ارطغرل جیسے تاریخی کردار سے محبت کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ محبت ان کی عالمی مقبولیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ناظرین میں اس کردار کے لیے خاص محبت نظر آئی ہے، جو دیگر ممالک کے مداحوں سے مختلف ہے۔انگین التان نے مزید کہا کہ “ارطغرل” کا کردار ان کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ اس کردار کی بدولت انہیں دنیا بھر میں پہچانا گیا اور اس ڈرامے نے انہیں عالمی سطح پر مقبولیت دی۔ان کے انسٹاگرام پر 5.2 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جن میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے مداح بھی شامل ہیں۔
انگین التان نے اپنی عالمی مقبولیت کا سہرا پاکستانی مداحوں کے سر باندھ دیا
9