کوئٹہ( اباسین خبر) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بن کر پھولوں پر نہیں بلکہ کانٹوں پر بیٹھا ہوں۔کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں بھی جاتا ہوں، پیپلز پارٹی کے جیالوں سے ملتا ہوں اور میرے دروازے پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جیالے ہی دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے، یہاں کسی کی بندوق نہیں، صرف عوام کا نظریہ چلائے گا۔ بلوچستان میں روزگار پیپلز پارٹی کے ورکرز کو ملے گا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ حکومت سب کو روزگار نہیں دے سکتی، تاہم ہم نے نوجوانوں کے لیے تکنیکی تعلیم کا پروگرام شروع کیا ہے۔ نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم کے بعد خلیجی ممالک بھیجا جائے گا۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ اخوت کے اشتراک سے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے بلوچستان میں کرپشن اور بیڈ گورننس کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبے کو گورننس کی ایک مثال بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں: سرفراز بگٹی
13