لاہور( اباسین خبر)مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، جو لیگی ایم پی اے عظمی کاردار نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی پر زور مذمت کرتا ہے، اور یہ کہ تحریک انصاف نے پرتشدد احتجاج کے ذریعے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلا گھیراو کیا۔قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کیا، اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی نے وفاق پر دوبار لشکر کشی کی۔مزید برآں، قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 9 مئی کے حالات دوبارہ پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی۔اس کے علاوہ قرارداد میں پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک انصاف پر فورا پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
14