15
لاہور( اباسین خبر)ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، چمن، زیارت، جھل مگسی، کوہلو اور جیکب آباد میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا۔ ساہیوال، حافظ آباد، جہانیاں، سرگودھا، جہلم اور شجاع آباد سمیت متعدد شہروں میں ہلکی بارش ہوئی۔گلیات میں برفباری نے خوبصورتی میں اضافہ کیا، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی ہو رہا ہے۔