کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے، اور آج بھی 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 446 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ایک وقت میں انڈیکس 1 لاکھ 653 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن (چوتھے روز) میں بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، اور 100 انڈیکس میں 813 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔گزشتہ روز 28 ارب 55 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار 917 روپے مالیت کے 55 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار 638 شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے متجاوز
15